غیرقانونی شادی ہالز مالکان اینٹی کرپشن کورشوت دینے لگے
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں غیر قانونی شادی ہالوں کی تعمیر کے معاملے میں آر ڈی اے کی رپورٹس اور ڈی جی اینٹی کرپشن کی رپورٹ منظر عام پر آگئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر بھر میں پی ٹی آئی کے لاڈلوں کے غیر قانونی پلازوں،شادی ہالز کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے جبکہ مخالف سیاسی پارٹیز کی بلڈنگز گرائی جا رہی ہیں ،راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں غیر قانونی شادی ہال کے مالکان نے 16 لاکھ رشوت دینے کا اعتراف کر لیا۔ڈی سی، چیئرمین، ڈی جی، اور ڈائریکٹر آر ڈی اے مجرمانہ طور پر خاموش ہیں جبکہ راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کرپٹ افسر کا بھانڈہ بیچ چوراہے میں پھوٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے آر ڈی اے کے راشی افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے غیر قانونی پلازوں اور مارکیٹوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔آر ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق چاکرہ میں جاری غیر قانونی شادی ہال سیل کرنے آر ڈی اے افسران نے انسپکٹر عاصم نواز کو بمعہ پولیس ٹیم بھیجا۔پلازہ مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 16 لاکھ روپے آر ڈی اے کو رشوت دی ہے پلازہ نہیں گرائیں گے۔