وزیر اعلی عثمان بزدار کی لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

وزیر اعلی عثمان بزدار کی لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں کامیابی پر ...

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نو منتخب صدرحفیظ الرحمن چودھری، نائب صدرکبیر احمد چودھری،سیکرٹری فیاض احمد رانجھا اورفنانس سیکرٹری انصر جمیل گجر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور نئی قیادت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے اورجمہوری نظام کے استحکام اور آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے بھی وکلاء برادری کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔

مبارکباد

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...