آصف زرداری ، بلاول کا پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا شوکت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

آصف زرداری ، بلاول کا پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا شوکت کے انتقال پر ...

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا شوکت محمود کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم رانا شوکت محمودکی بیوہ ناصرہ شوکت محمود کے نام الگ الگ پیغامات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم شوکت محمود کی جمہوریت کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم رانا شوکت محمود نے اپنے اہلیہ ناصرہ شوکت محمود کے ساتھ جنرل ضیاء کی بدترین آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ رانا شوکت محمود کی پارٹی کے لئے خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ پارٹی قائدین نے کہا کہ ضیاء کی فاشسٹ اور بے رحم آمریت کی مذاحمت کرنے والے قوم کے عظیم ہیرو ہیں۔ پارٹی قائدین نے ناصرہ شوکت محمود سے ان کے شوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے بھی دعا کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بھی مرحوم رانا شوکت محمود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے قابل فخر ساتھی تھے۔ پیپلزپارٹی ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتی رہے گی۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...