پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا 3مسودات قانون منظوری کیلئے پیش کئے جائینگے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا 3مسودات قانون منظوری کیلئے پیش ...

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اجلاس میں دو محکموں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2018،پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ترمیمی ) بل 2018اورپنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ( ترمیمی) بل 2018منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...