نعم الحق کو کچھ بھی پتا نہیں ، وزیر اعظم سے میر ا ذاتی تعلق، جو حکم دینگے وہی کروں گا: فواد

نعم الحق کو کچھ بھی پتا نہیں ، وزیر اعظم سے میر ا ذاتی تعلق، جو حکم دینگے وہی ...

جہلم(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے استعفے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت جھنڈا لگانے کیلئے نہیں دی گئی، پیر کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، جو حکم دیں گے وہی کروں گا۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ روز سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو موصول ہو چکا ہے جس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی تک میں نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا، نعیم الحق کو کچھ بھی پتا نہیں ہوتا۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے، پیر کو میری ان کیساتھ ملاقات ہے، جو ان کا حکم ہوگا وہی کروں گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مجھے وزارت جھنڈا لگانے کیلئے نہیں دی گئی، میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں۔

فواد

اسلام آباد /مردان(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کون امن کی بات کررہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے ،جنگ چھیڑنا آسان اور مشکل ہے ، بھارت ہوش کے ناخن لے ، نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے وزیر قانون نے اپوزیشن کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی ہیں ، امید ہے ایک ڈرافٹ جلد ہی ایوان میں پیش کیا جائیگا۔مردان میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں پر وزیراعظم اپنا اصولی موقف دنیا کے سامنے رکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون امن کیلئے کھڑا ہے اور امن کی بات کررہاہے اور کون کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جیسی طاقت بالآخر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ افغانستان میں مذاکرات ہی بہتر ہیں، بھارت بھی ہوش کے ناخن لے اور عقل کا مظاہرہ کرے ۔دریں اثناء ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کچھ اقدامات کیے ہیں جو مستقبل میں مزید نظر آئیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پہلے ہی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراطلاعات

مزید : صفحہ اول


loading...