قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بھارتی الزام تراشی بلا جواز اور حقائق مسخ کرنے کے مترادف : عثمان بزدار

قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بھارتی الزام تراشی بلا جواز اور حقائق مسخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اور جارحانہ عزائم کشمیر کی آزادی اور خطے میں قیام امن کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ خودساختہ ڈرامے کو بنیاد بناکر بھارتی حکومت کے جنگی جنون کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہاہے۔بھارت کا ہٹ دھرمی کا رویہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی الزام تراشی بلاجواز اور حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔معصوم کشمیری عوام پر بربریت کے ظلم ڈھانے والی بھارتی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اورخطے میں امن کی خاطر بھارت کو جنگی جنون کو ہوا دینے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت اور مہم جوئی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اوردہشت گردی کے خلاف طویل جنگ اور عظیم قربانیاں ہمارے پختہ عزم کا مظہر ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز کی عزت، وقار اور سلامتی کیلئے پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہماری مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ شریف میں شہریوں ، تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔وزیر اعلی لان میں کھڑے ہو کر3 گھنٹے تک شہریوں ، تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملتے رہے اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیااورمعانقہ بھی کرتے رہے ۔ وزیر اعلی شہریوں سے اردو، سرائیکی اور بلوچی زبان میں گفتگو کرتے رہے۔وزیر اعلی نے شہریوں سے مسائل اور عوامی ضروریات کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ نے معذور بیٹی کو لیکر آنے والے شہری کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںآپ سے ہوں اور میرا تعلق آپ سے ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل میرے اپنے مسئلے ہیں، جنہیں ہر صورت حل کیا جائے گا۔ڈرامے بازیاں کرنے کا دور گزر چکا ہے، ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے۔ ماضی میں تونسہ شریف سمیت جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا اورجنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کے نام پر دھوکہ کیا گیا۔جنوبی پنجاب کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کیلئے عمل اقدامات اٹھائے گئے ہیں اورجنوبی پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ بنایا جا رہا ہے اور علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو طویل سفر کر کے لاہور نہیں آنا پڑے گا اور ان کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -