سابق حکومتوں نے قومی خزانہ تباہ کر دیا،بشارت راجا

سابق حکومتوں نے قومی خزانہ تباہ کر دیا،بشارت راجا

راولپنڈی (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سو دن کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے گزارے اور آنے والے دنوں میں عوام کو واضع تبدیلی نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے قومی خزانے کو تباہ کر کے رکھ دیا جس کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو ں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 22۔ راولپنڈی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر محمد ناصر راجہ 249 چیئرمین یونین کونسل دھمیال راجہ معین سلطان249 سابق چیئرمین راجہ شاہد اقبال249 تحریک انصاف کے رہنماء پرویز خان جدون 249 عاد ل خان جدون 249 ارباب خان 249 قاسم خان جدون 249 ملک صفدر اور ملک ہارون سمیت معززین علاقہ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر بلدیات و قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پنجاب بھر میں 4۔ مارچ سے صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا ۔

بشارت راجا

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...