نمرہ بیگ کی شہادت پر دکھی ہوں حکومت سندھ معاملہ کی شفاف تحقیقات کرائے ،فاروق ستار

نمرہ بیگ کی شہادت پر دکھی ہوں حکومت سندھ معاملہ کی شفاف تحقیقات کرائے ،فاروق ...

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے اتوارکو میڈیکل کی طالبہ مقتولہ نمرہ بیگ کے گھرجاکران کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بحالی کمیٹی کے رکن انجینئر کاشف خان اور سابق ایم پی اے جمال احمدبھی ہمراہ تھے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ نمرا بیگ کی شہادت کا بہت دکھ ہے۔حکومت سندھ کو معاملے کی شفاف تحقیقات کروانی چاہئیں۔ہمیں کراچی والوں کا سکون اور انکی زندگیوں کی حفاظت چاہے۔نمرہ مرحومہ صرف کراچی نہیں پورے پاکستان کی اور ہم سب کی بیٹی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ سے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں اور اسکے گھر والوں کے ساتھ انصاف کیلے آواز اٹھانے میں ہمیشہ ساتھ کھڑا ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...