تھر پارکرمیں غذائی قلت، مزید 3بچے لقمہ اجل،رواں ماہ تعداد84ہوگئی

تھر پارکرمیں غذائی قلت، مزید 3بچے لقمہ اجل،رواں ماہ تعداد84ہوگئی

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک )تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 3 بچے لقمہ اجل بن گئے۔مٹھی تھرپارکر میں غذائی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں ماہ کے دوران اموات کی تعداد 48 ہوگئی۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور دیگر امراض سے 3 بچے چل بسے۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال غذائی قلت اور دیگر امراض سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...