عمران خان وجنرل قمرباجوہ بھارت کوناکوں چنے چبواناجانتے ہیں،فردوس عاشق

عمران خان وجنرل قمرباجوہ بھارت کوناکوں چنے چبواناجانتے ہیں،فردوس عاشق

سیالکوٹ( آئی این پی) مودی گوربا چوف آف انڈیا ثابت ہونگے وزیراعظم عمران اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی زندگی میں بھارت کوئی جارحیت کرنے سے پہلے 100 بار ضرور سوچے گا۔ پاکستانی قوم جذبہ ایمان کیساتھ ہر جارحیت کو ناکام بنادیگی اسلام کی پہلی وحی غا ر حرا میں جو نور لیکر اتری اسکی روشنی میں دنیا کی کوئی سپر پاور پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوبے چک میں واقع سپرٹ سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر منعقد ہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکے حلقہ انتخاب کے 465 دیہات لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر واقع ہیں اور یہاں کے مقیم شہریوں کے حوصلے اور قوت ایمانی دنیا کی سب سے بڑی پاور کو بھی ناکو چنے چبوانا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح گورنمنٹ سکولوں کی واقع حالت زار کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ غریب والدین پرائیویٹ سکولوں کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ایک ملاقات میں پوچھا کہ ملائیشیا کے رہنما مہاتیر محمد سے کیا سیکھا انہوں نے ملائیشیا کی ترقی کا راز بتایا کہ خواتین کی بہتر تعلیم وتربیت اور پاکستانی خواتین بھی بہتر تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی میں حصہ دار ہونگی۔ تقریب میں ملک شفقت اعوان، عنصر فاروق آف ماچھی کھوکھر طلبہ وطالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...