سانحہ ماڈل ٹا ؤن کیس ،نامزدشہباز شریف سمیت 6 اہم سیاسی شخصیات آج طلب

سانحہ ماڈل ٹا ؤن کیس ،نامزدشہباز شریف سمیت 6 اہم سیاسی شخصیات آج طلب

لاہور(خبر نگار)سانحہ ماڈل ٹا ؤن مقدمے میں نامزدسیاسی شخصیات کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آج پیر کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹا ؤن پر تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے آج سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، پرویز رشید اور عابد شیر علی کو طلب کیا ہے،جے آئی ٹی نے جاری نوٹس میں کہا ہے تمام افراد پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں،نوٹس جے آئی ٹی کے کنوینر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے جاری کیا گیا،سپریم کورٹ کے حکم پر ماڈل ٹان سانحہ کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، جس نے باقا عد ہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کو طلب کیا،جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرسنل سیکریٹری امداد اللہ بوسال کو بھی طلب کر لیا ہے، سیکر یٹر ی قانون نواز گوندل اور اے ڈی ریونیو عرفان نواز بھی طلب کیے گئے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید : صفحہ اول


loading...