شاہدرہ ، ڈاکٹر کی غفلت سے4سالہ بچہ جاں بحق، مقدمہ درج

شاہدرہ ، ڈاکٹر کی غفلت سے4سالہ بچہ جاں بحق، مقدمہ درج

لاہور ( خبرنگار )شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم کلینک کو تالے لگا کر فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سدرہ کے علاقے کوٹ شہاب الدین میں عطائی ڈاکٹر کے مبینہ لاپرواہی کے باعث چار سالہ بچہ ایان جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے بچے کے والد شہباز درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم کلینک کو تالے لگا کر فرار ہو گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...