ساندہ، پتنگ باز گرفتارمقدمہ درج
لاہور ( خبرنگار ) ساندہ پولیس نے کاروائی کے دوران پتنگ بازوقاص کو بھاری مقدار میں پتنگوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران وقاص نامی پتنگ باز کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 50 پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔