چونیاں:پولیس نے تشدد سے متاثر رکشہ ڈرائیور پرہی مقدمہ درج کر ڈالا

چونیاں:پولیس نے تشدد سے متاثر رکشہ ڈرائیور پرہی مقدمہ درج کر ڈالا

چونیاں(نامہ نگار)رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا معاملہ۔،پولیس نے رکشہ ڈرائیور پرہی مقدمہ درج کر ڈالا۔ڈی پی او قصور انصاف کے تقاضے پورے کریں ورنہ رکشہ ڈرائیور شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او کے کار خاص لیاقت کانسٹیبل نے رستہ نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹ کر حولات میں جا کر بند کر دیا۔ جس کی وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں ڈی پی او قصور نے ڈی ایس پی چونیاں کو انکوائری کے احکامات جاری کیے۔

لیکن گزشتہ رات رکشہ ڈرائیور محمد عامر کے ہی خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رکشہ یونین چونیاں اور دیگر رکشہ ڈرائیوروں نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج سے فوری نوٹس، درج کیئے گئے جھوٹے مقدمہ کو خارج اور تشدد کر نے والے اہلکار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو مین چونیاں الہ آباد روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ڈی ایس پی چونیاں نعیم ورک نے اپنے موقف میں بتایا کہ انکوائری ہو رہی ہے میرٹ کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...