قتل یا خودکشی؟مرید کے گھر سے پیر کی لاش برآمد ،جائے وقوعہ سے پسٹل اور تعویذ برآمد

قتل یا خودکشی؟مرید کے گھر سے پیر کی لاش برآمد ،جائے وقوعہ سے پسٹل اور تعویذ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار ) رائیونڈ سٹی کے علاقے میں مرید کے گھر سے 40سالہ پیر کی خون میں لت پت لاش برآمد. اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے جیا بگا کسانہ والے کھو ہ کارہائشی یاسین جو کہ مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالی کا کام کرتا ہے گزشتہ روز اپنے پڑوسیوں کو گھر کی چابی دے کے رشتہ داروں کے گھر چلا گیا اس دوران اس کا پیر اصغر اسے ملنے کے لیے اورموبائل فون پر بات کروانے کے بعد ہمسائی سے اس کے گھر کی چابی لے کر کمرے میں چلا گیا اور اندر سے کنڈی لگا لی واپس آکر یاسین نے دیکھا تو کمرہ بند تھا اس دوران بار بار کھٹکھٹانے پر دروازہ نہ کھلا تو اسے تشویش لاحق ہوئی جس پر اس نے روشن دان سے جھانک کر اندر دیکھا تو اصغر کی خون میں لت پت لاش زمین پر پڑی تھی جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا جب کہ جائے وقوعہ سے پسٹل تعویذ اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق اصغر کے بائیں جانب گولی لگنے کا نشان ہے یہ قتل ہے یا خودکشی کہنا قبل از وقت ہوگا اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد واضح ہو گے یاسین نے پولیس کو بتایا کہ اصغر اس کی بہن کو دم کرنے کے لئے اس کے گھر آیا تھا۔