لین لائن کی پابندی بارے ٹریفک آگاہی مہم تیسرے روز بھی جاری

لین لائن کی پابندی بارے ٹریفک آگاہی مہم تیسرے روز بھی جاری

لاہور(خبرنگار) سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر لین لائن کی پابندی بارے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی اٹلس ہنڈاکے ہمراہ مال روڈ پر ٹریفک آگاہی مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پندرہ روز ہ ٹریفک آگاہی مہم میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو دوران ڈرائیونگ لین لائن کا خاص خیال رکھنے اور اوورٹیکنگ کے لئے صرف دائیں لین کا استعمال بارے ایجوکیٹ کیا جارہا ہے۔موٹر سائیکل سوار کسی حادثہ سے بچنے کی خاطرہمیشہ انتہائی بائیں کا استعمال کریں۔ لائن کے اوپر گاڑی یا موٹر سائیکل مت چلائیں جوکہ قانوناً جرم بھی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کی روڈ سیفٹی ٹیم شہر میں شہریوں کوبہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ٹریفک آگاہی کیمپ میں نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پرایجوکیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کی شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...