وزیراعظم کو پی ٹی وی کی کارکردگی پر تشویش فواد کے استعفے کا علم نہیں،ندیم افضل چن

وزیراعظم کو پی ٹی وی کی کارکردگی پر تشویش فواد کے استعفے کا علم نہیں،ندیم ...

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی وی کی کارکردگی پر تشویش ہے فواد چوہدری استعفے کا علم نہیں، وزیراعظم نے تمام وزراء کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے کسی کو وزارت سے نہیں ہٹایا جا رہا، اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا وزارتوں کی تبدیلی وزیراعظم کا اختیار ہے ، وزیراعظم نے کبھی کسی وزارت میں مداخلت نہیں کی اور کوئی وزیر بھی دوسرے کی وزارت میں مداخلت نہیں کر سکتا ، میں وزیراعظم کیساتھ راجن پور گیا ہوا تھا فواد چوہدری کے استعفے کا علم نہیں ،نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے تو انہی کو فواد چوہدری کے استعفے کا علم ہو گا۔ فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان اختلافات کے معاملات میڈیا پر نہیں آنے چاہئیں دونوں کو ایسی بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیا ہے اور معاملہ اگلے ایک دو روز میں حل ہو جائے گا۔

افضل چن

مزید : صفحہ اول


loading...