جڑانوالہ میں اوباش کی بچے سے بداخلاقی، ملزم فرار
جڑانوالہ (نامہ نگار)اوباش ملزم نے نابالغ بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 93گ ب کے رہائشی بشیر احمد کا7سالہ بیٹا شعیب گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ دیہہ ہذا کا اوباش ملزم نوجوان زوہیب اسے ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زبردستی طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ بچے کی چیخ و پکار و حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔