فیروز والا: ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا

فیروز والا: ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا

فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان ) جی ٹی روڈ کی آبادی معصوم شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا ، ڈاکو نقدی موبائل چھین کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ شیخ ادریس احمد اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں اسے روک کر لوٹ لیا ، تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کر نے پر گولی مار کر عبدالستار کو زخمی کر دیا اور ڈاکو لوٹ مار کر نے کے بعد فرار ہو گئے ،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا ،ڈاکو 6لاکھ روپے مالیت کے زیورات نقدی موبائل فون چھین کر لے گئے ،ڈاکوؤں نے دوکاندا رعرفان کی دوکان میں داخل ہو کر اسے لوٹ لیا ، ڈاکو 35ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے ، ڈاکوؤں نے الیکٹر یشن سٹور لوٹ لیا، اس کے مالک طارق محمود کو جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر 50ہزار روپے کی رقم اور نقدی چھین کر لے گئے۔

جی ٹی روڈ کی آبادی بنگلہ پلی کے قریب ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر لے کر آنے والے شہری عامر سہیل چھٹہ کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم موبائل فون چھین کر لے گئے۔

،لاہور روڈ کی آبادی کوٹ نور شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے مویشویوں سے بھرے ہو ئے ٹرک کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور نقدی چھین کر لے گئے ۔ڈاکووں نے جی ٹی روڈ پرآصف شہزاد کو روک کردولاکھ پچاس ہزارورپے چھین لئے ۔ڈاکووں نے اسلام آباد سے لاہورآنیوالی خاتون شازیہ اوراس کی بیٹی کو روک کرلوٹ لیاڈاکو ایک لاکھ نوے ہزارکی رقم اورزیورات لے گئے۔ ،شرقپور روڈ کی آبادی ایحی پورہ کے قریب ڈاکوؤں موٹر سائیکل سوار فضل محمود اور اس کی بیوی کو روک کر لوٹ لیا ، ڈاکوؤں تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہزرروں روپے کی نقدی چھین کر لے گئے ، لاہور روڈ کی آبادی شریف پارک میں چوروں نے ایک سکول میں داخل ہو کر تالے توڑ کر تقریباً پونے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ، جی ٹی روڈ کی آبادی امامیہ کالونی کے قریب شادی ہال کے باہر دولہا کے بھائی شیخ وسیم اکرم کی جیب سے ایک لاکھ 90ہزار روپے کی رقم نکال کر لے گئے، کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوؤں نے چلتے ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور میڈیسن سے بھرے ہو ئے دو کارٹن چوری کر لیے ،پولیس نے مقدمات در ج کر لیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...