بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ ، تیاری شروع
اسلام آباد (این این آئی)بجلی چوری کے سدباب کیلئے حکومت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو ناصرف پوری بجلی ملے گی بلکہ بجلی کے مختلف پیکجز ایزی لوڈ کی صورت میں بھی حاصل کر سکیں گے۔بجلی چوری کا سدباب، جدید ترین سمارٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی الیکڑو کیو ر متعارف کرانے کی تیاریاں، آزمائشی بنیادوں پر استعمال کا آغاز، کنڈا ڈالنے والے فوری پکڑے جائیں گے۔الیکڑوکیور ٹیکنالوجی کے استعمال سے میٹر لگانے کا جھنجھٹ بھی ختم ہو جائیگا۔ یہ سارا نظام موبائل فون ٹیکنالوجی کی طرز پر کام کرے گا اور صارفین کارڈ لوڈ کر کے بجلی حاصل کریں گے،اگر کوئی شخص کنڈا ڈالنے کی کوشش کرے گا تو کمپیوٹرائزاڈ نظام کے تحت فوری الرٹ متعلقہ کمپنی کو موصول ہو جائے گا ۔الیکڑوکیورڈیوائسز سرور سے منسلک ہونے کی بدولت وولٹیج پوری ملے گی اور صارفین بجلی سے متعلق تمام ڈیٹا اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکیں گے۔ توانائی ماہرین نے بھی بجلی چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کر دی ہے۔دوسری جانب لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ کے ستائے شہریوں نے بھی اقدام کو خوش آئند قرار دیدیا اور کہا کم سے کم دوسروں کی بجلی کے پیسے ہم سے تو وصول نہیں کیے جا ئیں گے۔پیسکو نے الیکٹروکیور ٹیکنالوجی کا استعمال آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے،نتائج مکمل تسلی بخش ہونے کی صورت میں اسے عام صارفین کیلئے لانچ کر دیا جائے گا۔الیکڑوکیور ٹیکنالوجی سے جہاں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی وہیں بجلی چوری پر قابو پا کر اربوں روپے کے نقصانات سے بھی بچا جا سکے گا۔
بجلی چوری
Back to Conversion Tool