ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور ( خبرنگار ) صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات۔موبائل فون۔کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال.ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر مشتاق کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 30ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے ہڈیارہ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر بابر اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ شمالی.چھاؤنی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے الیاس اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر4لاکھ روپے10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں معروف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ بادامی باغ کے علاقے ڈاکوؤں نے فیاض اور فیملی سے1لاکھ 70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے اعظم اور فیملی سے 75ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر افتخار سے 50ہزار اور موبائل فون۔ اچھرہ سے ڈاکو شریف سے45ہزار نقدی اور موبائل فون۔لوہر مال میں برکت اللہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر30ہزار نقدی اور موبائل فون۔ ہنجروال سے ڈاکو گن پوائنٹ پر خادم حسین سے20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سمن.آباد اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور داتا دربار پرانی انارکلی اورگلشن راوی کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...