پاکستان اور سعودی عرب میں منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ر کنی کمیٹی قائم

پاکستان اور سعودی عرب میں منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ر کنی کمیٹی قائم

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ر کنی کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی گوادر میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے تعمیراتی مراحل سمیت امور کی نگرانی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایم او یو پر دستخط کے بعد مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ر کنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ،مذکورہ کمیٹی کے تحت 14 روز بعد اجلاس منعقد ہوا کریگا جس میں منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ پاکستان اور سعودی عرب میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کے بعد یہ کمیٹی منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس سمیت دیگر معاملات سے سعودی حکام کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گی۔ آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے قیام سے پاکستان کو تیل کی درآمدات پر آنے والے اخراجات میں ایک ارب ڈالر تک کا فائدہ ہو گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...