کلمہ چوک، نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی، نقصان سے بچاؤ

کلمہ چوک، نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی، نقصان سے بچاؤ

لاہور ( خبرنگار ) کلمہ چوک میں واقع نجی بینک کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی، چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک میں واقع نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ کے باعث آسمان پر دھوئیں کے کالے بادل چھاگئے۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے بینک بند تھا،آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمارت کو کلئیر قرار دے دیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب لگنے والی آگ سے بینک کی دوبالائی منزلیں متاثر ہوئیں۔

بینک میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...