نارنگ منڈی:ٹریفک حادثات میں 2بھائی جان کی بازی ہارگئے

نارنگ منڈی:ٹریفک حادثات میں 2بھائی جان کی بازی ہارگئے

نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ منڈی کے علاقہ گجرچوک کے قریب رات گئے ٹریفک حادثہ کاشکارہونے والے دوحقیقی بھائیوں شاہ فیصل اورکرامت علی جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹریکٹرقبضہ میں لے لیاہے واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے لاہور سے شکرگڑھ جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ٹریکٹرکی لائٹس نہ ہونیکی وجہ سے دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے اکثرحادثات بغیرلاٹس سے چلنے والی گاڑیوں کے ہورہے ہیں شہری حلقوں نے پولیس سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی


loading...