سراج درانی کے گھر میں نیب کی کارروائی قابل مذمت ،ناہید خان

سراج درانی کے گھر میں نیب کی کارروائی قابل مذمت ،ناہید خان

لاہور( این این آئی) سینئر سیاستدان ناہید خان نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑ ھ گئی ہے لیکن ہم استحکام کی بجائے ہیجان کی طرف بڑھ رہے ہیں،پارلیمنٹ میں کسی طرح کی قانون سازی نہیں ہو رہی بلکہ سیاستدان صرف اپنے اپنے دفاع میں مصروف ہیں ،نیب کی جانب جس طرح سپیکر سندھ اسمبلی کی رہائشگاہ پر کارروائی کی گئی ہے و ہ قابل مذمت ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری او رمہنگائی بڑھتی جارہی ہے ، آج کسی کابھی عوام کی نبض پر ہاتھ نہیں ہے جس سے غریب اور لوئر مڈل کلاس طبقات شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کی خطے میں اہمیت بڑھی ہے ہمیں اندرونی پر مستحکم ہونا چاہیے لیکن بد قسمتی سے ہم ہیجان کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے بجائے فاہدہ ہونے کے نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا عدالتوں نے دی ہے اگر انہیں بیماری کی بنیاد پر ضمانت ملتی ہے تو یہ بھی عدالت کا فیصلہ ہوگااور اسے تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ انہوں کہا کہ سراج درانی سے لاکھ سیاسی اختلافات سہی لیکن جس طرح نیب نے ان کے گھر میں داخل ہو کر کارروائی کی ہے وہ قابل مذمت ہے ، جس طرح اداروں کا احترام ہے اسی طرح کسی انفرادی شخص کا بھی احترام ہے ۔ہم بلا امتیاز اور شفاف احتساب کے حق میں ہیں لیکن اس کی آڑ میں کسی کی بھی پگڑی نہیں اچھالی جانی چاہیے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...