بیٹی کی پرتعیش جزیرے میں موج مستی پر سابق امریکی صدربارک اوبامہ تنقید کا شکار

بیٹی کی پرتعیش جزیرے میں موج مستی پر سابق امریکی صدربارک اوبامہ تنقید کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)یوں تو سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنے فلاحی کاموں اور اہلیہ مشعل اوباما سے محبت کے اظہار کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔تاہم ان دنوں ان پر ان کی 20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ریاست فلوریڈا کے معروف ’میامی بیچ‘ پر موج مستی کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی کہ وہ اس مقام پر چھٹیاں گزارنے پہنچیں جہاں ماہانہ کروڑوں ڈالرز کمانے والی اداکارائیں وقت گزارتی ہیں۔برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کو چند دن قبل فلوریڈا کے میامی بیچ پر اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ دیکھا گیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایک اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں مالیہ اوباما کی متعدد تصاویر بھی شائع کی گئیں۔ان تصاویر میں مالیہ اوباما کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ ساحل پر مختصر لباس میں چھٹیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔تصاویر میں سابق امریکی صدر کی بیٹی کو سہیلیوں کے ساتھ نہ صرف مختصر لباس میں دیکھا گیا بلکہ ان کے ہاتھ میں شراب کی بوتل بھی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ مالیہ اوباما 20 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم امریکی قانون کے مطابق ابھی ان کی عمر شراب نوشی کی نہیں ہوئی۔ساتھ ہی سوال اٹھایا گیا تھا کہ مالیہ اوباما جس جگہ چھٹیاں منانے گئیں وہاں ایک رات کا کرایہ کم سے کم ایک ہزار امریکی ڈالر ہے اور اس جگہ کارڈیشن فیملی اور برٹنی اسپیئر جیسی امیر اداکارائیں ٹھہرتی ہیں۔مالیہ اوباما کی تصاویر سامنے آنے کے بعد امریکی سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ صدارت کا وقت ختم ہونے کے بعد باراک اوباما اپنے خاندان سمیت بیٹیوں کی تعلیم کے لیے سستے گھر میں منتقل ہوگئے تھے۔ان کی بیٹی مالیہ اوباما ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ان کی چھوٹی بیٹی 18 سالہ ساشا اوباما بھی ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -