نواز شریف کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ آج ، شوگر مل نظر ثانی کیس کی سماعت بھی ہو گی ، اللہ خیر کرے گا: مریم نواز

نواز شریف کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ آج ، شوگر مل نظر ثانی کیس کی سماعت بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لاہور (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گاجبکہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان شوگر مل نظر ثانی کیس کی سماعت بھی آج ہوگی ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ کردہ فیصلہ سنائے گا۔دوسری طرف سپریم کورٹ کی جانب سے نیا بنچ نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا ،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ سماعت کریگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر کل اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عدالت کے باہر سپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت کے حوالے سے عدالت سے پوری امید ہے،اللہ خیرے کرے گا ۔ جناح ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کی جانب نوازشریف کے علاج پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا موجودہ حکمرانوں نے کبھی سچ بولا ہے ،عمران خان نے کبھی سچ نہیں بولا۔
نوازشریف

مزید :

صفحہ اول -