مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں ، مذاکرات ہیں ، کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں ، تارویجن سابق وزیر اعظم

مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں ، مذاکرات ہیں ، کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ناروے کے سابق وزیر اعظم جیل میگنے بونڈوک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں ،مذاکرات ہیں ، مسئلہ کے حوالے سے اپنا کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہوں ٗ کشمیری ثقافت اور تحریک آزادی کی عکاسی کرتی تصویری نمائش سے متاثر ہوا ہوں ۔ اتوار کو کشمیری ثقافت اور تحریک آزادی کی عکاسی کرتی تصویری نمائش کا افتتاح سابق نارویجن وزیراعظم نے اور مشال ملک نے کیا۔ مصوری کے فن پاروں میں جبر کے خلاف مذمتی انداز اختیار کیاگیا ،بھارتی ظلم وستم سہتے معصوم کشمیریوں کے پوریٹس پر اداسی کے رنگ نمایاں تھے ۔سابق نارویجن وزیر اعظم نے کہا کہ میں نمائش سے بے حد متاثر ہوا ہوں،ان تصاویر سے مقبوضہ کشمیر میں جاتی حالات کے رنگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -