ڈیرہ مراد جمالی، موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ، 14زخمی

ڈیرہ مراد جمالی، موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ، 14زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے مزدور چوک میں دھماکے سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آئیں، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران طبی امدادایک زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے دھماکے کے بعد قریبی مارکیٹ بند کرا دی جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بم دھماکہ

مزید : صفحہ اول


loading...