پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99ارب11کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2ارب 37کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے جون 2018میں ملک کے ذ مہ بیرونی قرضے 95ارب 34کروڑ ڈالر تھے۔ذرائع کے مطابق قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالر بھی شامل ہیں جبکہ یو اے ای اور سعودی عرب سے ملنے والے مزید ایک ایک ارب ڈالر اس قرض میں شامل نہیں۔

قرضے

مزید : صفحہ اول


loading...