بے ناامی حکومت ہر طبقے کا استحصال کر رہی ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

بے ناامی حکومت ہر طبقے کا استحصال کر رہی ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ بے نامی حکومت ہر طبقے کا استحصال کر رہی ہے،بے نامی وزیراعظم ہمیں انتقام کا نشانہ بنائیں، عوام کو نہیں،کسان کا بدترین معاشی استحصال بند کیا جائے۔اتوار کو یہاں ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ بے نامی وزیراعظم ہمیں انتقام کا نشانہ بنائیں، عوام کو نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کسان کا بدترین معاشی استحصال بند کیا جائے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ظلم کا شکار کسان اپنی فصلیں جلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان یوٹیلٹی بل جلاتے تھے اب یوٹیلٹی بلز سے عوام کو جلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان عوام کے منتخب ہوتے تو مسائل کا اِدراک ہوتا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان احتساب کا شوق پورا کریں مگر ایک کروڑ عوام کو ملازمت دیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کرنے والا پچاس لاکھ گھر خاک دینگے۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول


loading...