ملکی معیشت تباہ کرنیوالے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے ،طلال چوہدری

ملکی معیشت تباہ کرنیوالے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے ،طلال چوہدری

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہاہے پاکستان کے عوام تبدیلی کے دعوے داروں کی ہر حرکت دیکھ رہے ہیں وہ ملکی معیشت تباہ کرنے والے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ، ملکی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن پاکستان کی معیشت کوالزام خان کی اناڑی اور سفارشی کھیلاڑیوں کی ٹیم نے تباہ کردیا ہے اور اب پوری قوم کو بھیک مانگنے پر لگادیا ہے اور در بدر کشکول لیکر پھررہے ہیں اور بھیک مانگنے کی خوبیاں بیان کررہے ہیں پنجاب کے خلاف ایسا انتقام لیاجارہا ہے کہ جوبندہ سائیکل نہیں چلاسکتا وہ اس کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کا ایگزیکٹو بنادیاہے اور وہ بھی سرعام کہہ رہا ہے کہ میں ان ٹرینڈ ہوں اور پانچ سالوں میں سیکھ جاؤں گااور ایک ا ماں جی کو اپنا تعارف اس طرح کروا رہا ہے کہ میں لاہور میں شہباز شریف لگا ہوا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف چکوک میں علاقہ معز زین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا موجودہ حالات میں عوام حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور بجٹ پر بجٹ سے ہونے والی مہنگائی سے چیخ وپکار کررہے ہیں مگر اپنی مستی میں مست حکمران مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی کے ساتھ موازنہ کرکے کہہ رہے ہیں ۔

طلال چوہدری

مزید : صفحہ اول


loading...