عمران خان ،مشرف کی کابینہ ایک سوچ آمرانہ ہے،خواجہ آصف

عمران خان ،مشرف کی کابینہ ایک سوچ آمرانہ ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرف کو اقتدار سے علیحدہ ہوئے گیارہ سال ہوگئے ہیں وقت نے انصاف کر دیا ہے۔ اس میں کوئی اچمبے کی بات نہیں کے عمران خان اور مشرف کی کابینہ ایک ہے۔ عمران خان اور مشرف کی آمرانہ سوچ ایک جیسی ہے۔ 911 کے بعد مشرف نے پاکستان کو بیچا ہے۔ مشرف کو پاکستان آنا چائیے جیسے دیگر سیاست دان حالات کو مقابلہ کر رہے ہیں ان کو بھی کر نا چاہیے۔ مشرف کی واپسی پہ عمران خان کو پریشان ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پکوانی کی ذمہ داری کسی اور پر ڈالنے کی بجائے دلی پر ڈالے۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک اب دوسری نسل میں منتقل ہو گئی ہے۔ پاک فوج وطن کے دفاع کیلیے تیار ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول


loading...