جنرل ہسپتال میں جہیز سمیت دوسرے سماجی مسائل پر مووی مقابلے

جنرل ہسپتال میں جہیز سمیت دوسرے سماجی مسائل پر مووی مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کی ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف سماجی مسائل پر مووی مقابلے کے انعقاد میں معروف ٹی وی اداکار سید محسن گیلانی ، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب اور چیئرمین ڈرامیٹک سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب اوراے ایم سی کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ خصوصی دستاویزی فلموں میں کالج سٹوڈنٹس رانا اُسامہ ،احمد فراز تارڑ ،احمد صادق ،طاحہ شوکت ،احمد معاز،مریم ناصر ،عبداللہ ضیاء اور احمد مغل نے حصہ لیا جس میں طلبا و طالبات نے معاشرے کے بڑھتے ہوئے سماجی مسائل ،جہیز ،جبری مشقت و تشدد ،کم عمر بچوں کی ملازمت اور تعلیم سے دوری ،گھریلو ناچاقی بالخصوص طلاق اور خواتین کے دیگر مسائل اور اُن کے مختلف پہلوؤں کو خوبصورت طریقے سے اجاگر کیا جس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ جہیز نہ ملنے کے باعث کئی بچیاں شادی کی عمر سے گزر جاتی ہیں جبکہ طلاق اور گھریلو جھگڑوں ننھے بچوں پر انتہائی منفی اثرات پڑتے ہیں ،ان دستاویزی فلموں میں پیغام دیا گیا کہ ہمیں اپنے رویوں سے صبر ،برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے ۔اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے امیر الدین میڈیکل کالج ڈرامیٹک سوسائٹی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مسائل کی نشاندہی انتہائی مثبت اقدام ہے جس کی مکمل حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کر نا اور اُن کے حل کیلئے رائے عامہ ہموار کرنا زندہ معاشروں کی نشانی ہے جس کیلئے تمام سٹوڈنٹس مبارکباد کے مستحق ہیں ،مہمان خصوصی سید محسن گیلانی نے کہا کہ فلم اپنے جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے اور سماجی مسائل کے حل کیلئے مووی کا سہارا لیا جا سکتاہے۔
جنرل ہسپتال