ایل این جی سکینڈل ، بیان ریکارڈ کرانے کیلئے شیخ رشید 27فروری کو نیب میں طلب

ایل این جی سکینڈل ، بیان ریکارڈ کرانے کیلئے شیخ رشید 27فروری کو نیب میں طلب

اسلام آباد(آن لائن) نیب راولپنڈی کے حکام نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ایل این جی سکینڈل میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 27 فروری کو طلب کرلیا ہے۔نیب ر ا و لپنڈی نے شیخ رشید احمد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ایل این جی سکینڈل کے متعلقہ تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔نیب ایل این جی درآمد سکینڈل میں مبینہ 20 ار ب ڈالر کی کرپشن کی تحقیقات شیخ رشید احمد کی درخواست پر کرنے میں مصروف ہے،اس سکینڈل کے مرکزی کردار میں نوازشریف،شاہد خاقان عباسی ، ا ر شد مر ز ا ، سیکرٹری پٹرول ، سابق ممبر گیس اوگرا کے علاوہ اینگرو کمپنی کے علاوہ پی ایس او کے حکام شامل ہیں۔نیب حکام نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرکے5گھنٹے تفتیش کی تھی اور70 سے زائد سوالات دئیے تھے،جن کے تحریری جوابات طلب کئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...