استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار بوتل میں مشروب اور غذا محفوظ نہیں ہو گی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کر دیے

استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار بوتل میں مشروب اور غذا محفوظ نہیں ہو گی ،پنجاب ...

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی پیکجنگ مٹیریل ریگولیشن کے تحت محفوظ فوڈ گریڈ پلاسٹک بوتل کی تیاری کا معاملہ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک بوتل انڈسٹری کے لیے ایس او پی جاری کر دئیے ۔ ڈی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک کے کرش سے تیار کردہ بوتل کا استعمال کھانے پینے کی بوتل میں نہیں ہو گا۔صرف فوڈ گریڈ پلاسٹک دانے سے بنی بوتل ہی کھانے پینے کی اشیا کے لیے استعمال ہوگی۔ پلاسٹک کر ش سے تیار کردہ بوتل پر ''یہ کھانے کی اشیا میں استعمال کے لیے نہیں ''لکھنا لازم ہے۔انہوں نے کہاکہ وارننگ لیبل والی بوتلیں کھانے پینے کے علاوہ باقی اشیا کے لیے استعمال ہو سکیں گی۔ فوڈ گریڈ پری فام کھانے پینے، نان فوڈ گریڈ پری فام باقی اشیا کی بوتلوں کی تیاری میں استعمال ہو سکے گا۔پلاسٹک کرش سے نان فوڈ گریڈ بوتلیں اور خام مال ( پری فام) بنانے والوں کے لیے ریکارڈ رکھنا لازم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ناقص اورمضر صحت پلاسٹک بوتل تیار کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈان کیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچنے کے لیے رات کو کام کرنے والی فیکٹریوں کو پکڑنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔ ویجیلنس کی اطلاع پر رات کو کارروائی کے لیے سپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ڈائریکڑ ویجیلینس کو سپیشل آپریشن ٹیموں کا انچارج بنایا گیا ہے۔ ویجیلنس ٹیمیں خفیہ اطلاعات اکٹھی کر کے سپیشل آپریشن ٹیموں کو دیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا خصوصا غیر معیاری پلاسٹک بوتل مافیا کی رات کے اندھیرے میں کام کرنے کی اطلاعات ہیں۔

پلاسٹک

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...