اسلام زندہ باد و استحکام پاکستان کانفرنس،علماء کرام کی بھرپور شرکت

اسلام زندہ باد و استحکام پاکستان کانفرنس،علماء کرام کی بھرپور شرکت

لاہور( سٹی رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ قمر الاسلام محمود بوٹی لاہور میں اسلام زندہ باد و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کی سرپرستی مفتی محمد نسیم سیالوی نے کی اور صدارت حضرت پیر سید محمد عبدالشکور شاہ رضوی نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک ؐ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پاکستان کی جبین نور اسلام سے منور ہے۔’’پاکستان برائے اسلام ‘‘کا نعرہ ہی پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کا ضامن ہے۔ ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود نور اسلام دن بدن پھیل رہا ہے۔پاکستان عقیدۂ ختم نبوت کا فیضان ہے، اس کی حفاظت کی جدوجہد عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ہمیں پاکستان سے پیار مادر وطن ہونے کے لحاظ سے بعد میں ہے نظریہ قرآن کی سلطنت ہونے کے لحاظ سے پہلے ہے۔مودی یہ سن لے ایک دن بھارت بھی اسلام ہی کا دیس قرار پائے گا۔جہاد فی سبیل اللہ کا شعار رکھنے والی فوج کا مقابلہ مورتیوں کے پجاری نہیں کر سکتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں نظریہ پاکستان کے خلاف تحریر و تقریر کو جرم اور دہشت گردی قرار دیا جائے۔کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں عنقریب رنگ لانے والی ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث محمد ارشاد احمد حقانی نے کہاکہ قرآنی تعلیمات کی روشنی ہی میں انسان کو دونوں جہانوں میں کامیابی مل سکتی ہے جس قوم کے بچے نظریاتی طور پر پختہ ہوں اس قوم کا مستقبل محفوظ ہو جاتا ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کہا کہ پاکستان تحفظ ناموس رسالت کا قلعہ ہے۔ 295Cقانون ناموس رسالت ہمارے دیس کی شان ہے۔کانفرنس کے اختتام پر جامعہ قمر الاسلام کے فارغ التحصیل حفاظ کی دستار فضیلت بھی کی گئی۔کانفرنس میں حضرت پیر سید محمد اصغر علی شاہ،علامہ محمد مظہر اقبال نورانی،علامہ وقار احمد نقشبندی،علامہ محمد رضاء المصطفی رازی،علامہ محمد افضل طیبی،مولانا محمد افضل اقبال جلالی،مولانا محمد جمیل بیگ جلالی،مولانا محمد حنیف حنفی،مولانا محمد حذیفہ جلالی،مولانا محمد سرفراز حامدی اور دیگر نے شرکت کی۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...