22کروڑ غیور پاکستانی دشمن کے خلا فمتحد ہیں،علامہ ممتازاعوان

22کروڑ غیور پاکستانی دشمن کے خلا فمتحد ہیں،علامہ ممتازاعوان

لاہور( سٹی رپورٹر)ملک کی قابل ذکر 13بڑی دینی ،سیاسی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹرفرید احمد پراچہ مسلم لیگ کے رہنما علامہ محمد شفیع جوش جے یو پی کے رہنما مفتی عاشق حسین پیپلزمومنٹ (بھٹوشہید)کے رہنما حافظ عمرفاروق جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ محمد نعیم بادشاہ خاکسار تحریک کے سالار ماجدجاوید تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار نقوی تنظیم علماؤمشائخ اہلسنت کے امیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری مصطفائی جسٹس مومنٹ کے چیئرمین میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،مجلس احرار اسلام کے رہنما ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور اتحاد علماء کونسل کے رہنماؤں حافظ شعیب الرحمن ، مولانا اسلم ندیم اور پیر طارق محمود نقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بھارت کی طرف سے پلوامہ دہشتگردی پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے ہرواقعہ کو پاکستان سے نتھی کرنا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے جو بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے 13دینی و سیاسی جماعتوں نے بھارتی دھمکیوں کو گیدڑ بھبکیاں قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک عظیم ایٹمی ملک جو کسی بھی دشمن کیلئے کوئی تر نوالہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ 22 کروڑ غیور پاکستانی عوام کسی بھی جارح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...