گھریلو ملازمین پر تشدد، معروف قوال شیر میانداد ،اہلیہ اور بیٹی کیخلاف مقدمہ درج

گھریلو ملازمین پر تشدد، معروف قوال شیر میانداد ،اہلیہ اور بیٹی کیخلاف مقدمہ ...

لاہور(خبر نگار) گھریلو ملازمین پر تشدد کا ایک اور واقعہ پولیس نے معروف قوال شیر میانداد اسکی بیوی اور بیٹی کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ معروف قوال شیر میانداد ،اسکی بیوی نائلہ اور بیٹی ایمل نے 12 سالہ ملازمہ عارضہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ملازمہ عارضہ کی والدہ شمیم اختر نے تھانہ سبزہ زار میں ایف آئی آ ر درج کروادی جس میں کہاگیا کہ چار ماہ قبل بیٹی کو ماہانہ 6000 ہزار شیر میانداد کے گھر رکھوایا ۔ میری بیٹی کے بال کاٹ کر برہنہ ویڈیو بنا کر دھمکیاں دی گئیں ۔ دو ماہ سے اپنی بیٹی سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...