انجمن شہریان لاہور کا بھارتی دھمکیوں کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

انجمن شہریان لاہور کا بھارتی دھمکیوں کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہریان لاہورنے بھارتی دھمکیاں،جنگی جنون اور کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف (موچی دروازہ)چیمبرلائن روڈپر چیئرمین شہریانِ لاہور شفیق رضا قادری کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے مختلف کتبوں کے ساتھ ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جن پر بھارتی جنگی جنون ،آبی دہشتگردی اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی نعرے اور مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی حاجی محمد اسلم ،عمران نقوی ،رہنما شیخ علی رضا ، حارث بٹ محمد ریاض چوہدری ، امجد شاہ ، شیخ غلام فرید، چاند بھائی، سیدانشاء اللہ کاشمیری ودیگرنے کہاکہ بھارت کاجنگی جنون علاقہ کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم آئے روز بڑھتے جارہے ہیں اور بھارتی فوجی درندوں کے ہاتھوں نہتے و مظلوم کشمیریوں کا قتل عام روز مرا کا معمول بن چکا ہے انسانیت سوز مظالم سے بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے اور عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں شفیق رضا قادری نے مطالبہ کیاکہ دنیا بھارت کی آبی دہشتگردی اور کشمیرمیں مظالم کا نوٹس لے اور اس طرح بھارت کے جنگی جرائم سے ایشیاء کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے انہوں نے پاکستان پر بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی دہشتگردی کے واقع کو پاکستان نتھی کرنا بھارت کا وطیرا بن چکا ہے ۔

انجمن شہریان

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...