کمزور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت آئے روز دھمکیاں دیتا ہے،عمر جاوید

کمزور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت آئے روز دھمکیاں دیتا ہے،عمر جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)(ن) لیگ ٹریڈر ونگ لاہور کے نائب صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ بھارت پلوامہ ڈرامہ کی آڑمیں پاکستان کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرناچاہتا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان خود بھارتی دہشت گردی کا شکارہے بھارت پر اعتماد نہیں کرناہوگا۔


وہ مکار دشمن ہے پاکستان کی طرف آنے والے دریاؤں کاپانی بھارت بندکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔لیکن پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت آئے روزدھمکیاں دیتاہے بھارت کو اینٹ کاجواب پتھرسے دیناہوگااور اس پراپوزیشن سمیت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جماعتوں کو اعتماد میں لایاجائے۔ بھارت اس طرح کی دھمکیوں سے باز آ جائے اسی میں اس کی بہتری ہے۔