حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی تفصیل سامنے لائے،عاطف رفیق

حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی تفصیل سامنے لائے،عاطف رفیق

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے ڈسٹرکٹ صدر چودھری عاطف رفیق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیل کو سامنے لایا جائے حکومت اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سامنے نہیں لائی جس سے ایسے لگتاہے کہ حکومت جان بوجھ کر اس معاہدے کو عوام سے چھپا رہی ہے حکومت نے معاہدے سے قبل ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے بجلی گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھا دی تھیں اب مزید اضافہ کرے گی معاہدے کے نتیجہ میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی اور ڈالر اوپر جائے گا حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں بلکہ جلیبی کی طرح ہے جس سے سارا بوجھ عوام پر پڑ رہاہے پاکستان کے حکمران کو پہلی بار آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہوناپڑا جو ایک بڑے ملک کے حکمران کے شایان شان نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران آئی ایم ایف سے قرضہ کے حصول کے لیے مذاکرات کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے بغلیں بجارہے ہیں حالانکہ حکومت نے بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کر کے آئی ایم ایف کی شرائط پہلے ہی پوری کرد ی تھیں اور اب جو شرائط عائد ہوئی ہیں ان کے نتیجہ میں ایک بار پھر مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...