تحریک انصافعوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،اعجاز چودھری
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 133 میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا،کھلی کچہری میں حلقے کی عوام کے مسائل سنے اور حل کے لیے متعلقہ احکام کو فوری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اعجازچوہدری نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے، سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے این اے 133 مسائل کا گڑھ بن چکا، عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پرحل کیے جائیں گے۔بعدازں انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کمپری ہینسو سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں نے پاک فوج کا ایک ٹیبلو پیش کیا اس سے ظاہر ہے کہ جوش جذبہ بچوں میں بھی پایا جاتا ہے،ملک پاکستان کا کوئی بھی دشمن ہو بالخصوص انڈیا نے ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھیں نکال دیں گے، ہماری ماؤں کی جرت کو سلام انہوں نے ملک پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنے بچوں کو آگے رکھا، آج آپکا وزیراعظم وہ شخص ہے جو دشمن کے آنکھ میں آنکھ ڈال کر جواب دے سکتا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر انڈیا نے کوئی غلطی کی تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ وہ جواب دیں گے جو انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کا خاتمہ اشد ضروری ہے ، اپوزیشن یا حکومت کا کوئی لیڈر ہو یا پھر کوئی اور شخص ہو جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کو حساب تو دینا پڑے گا، نیب کا ادارہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ہی ملکر بنایا تھا
اعجاز چودھری