مجلس احرار اسلام نے ختم نبوت کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کر دیا

مجلس احرار اسلام نے ختم نبوت کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کر دیا

لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام لاہورکے زیراہتمام 3مارچ بعدنماز مغرب’’سالانہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس‘‘ ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری کی زیر سرپرستی تزک واحتشام کے ساتھ ہو گی جس میں مولانافضل الرحیم اشرفی ،مولانامحب النبی ،مولانازاہدالراشدی ، مفتی شیرمحمد علوی، سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا محمد امجد خان ، سیدعطاء اللہ شاہ ثالث ، سید ضیاء اللہ بخاری ، قاری زواربہادر ، عبدالشکور حقانی ،قاری علیم الدین شاکر ، میاں محمد عفان ، قاری محمد رفیق نفیسی ،میاں محمد اویس ، مولاناعزیزالرحمن ، قاری مومن شاہ ،قاری محمد یوسف احرار ، مولانامحمد اسلم ندیم ، حاجی محمد لطیف ، مولانا فداء الرحمن ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹرشاہد کاشمیری ، محمد ایوب بٹ ، چودھر ی افتخاراحمد بھٹہ اور دیگر مذہبی وسیا سی رہنما ،وکلاء ،دانشوراور طلبہ شرکت و خطاب کریں گے کانفرنس کے منتظم میاں محمد اویس نے بتایاہے کہ انتظامات کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ملک کے موجودہ حالات کے مطابق سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت 1953ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ دس ہزار شہدائے ختم نبوت 1953ء نے اپنے خون سے ایک ایسی لکیر کھینچ دی تھی جس نے کفر واسلام کا فرق واضح کردیاتھا آخر کار قادیانی 7ستمبر 1974ء کو پارلیمنٹ کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار پائے جبکہ 26اپریل 1984ء کو امتناع قادیانیت ایکٹ جاری ہوا انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کانفرنس میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد جیسے مطالبات دہرائے جائیں گے اور تحریک ختم نبوت کی جدوجہد کوہرحال میں جاری رکھاجائے گا انہوں نے کہاکہ قادیانی فتنہ مذہبی اور سیاسی طورپراسلام اورمسلمانوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتاہے

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...