مودی کی جنونیت سے بھارت میں مسلمانوں کو خطرہ ہے،وقار میاں

مودی کی جنونیت سے بھارت میں مسلمانوں کو خطرہ ہے،وقار میاں

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین پاکستان انجمن تاجران لاہور وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کو خطرہ ہے،بھارتی حکومت اور میڈیا کے رویے سے کشمیریوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ بھارتی حکومت اور میڈیا کے حالیہ رویے سے بھارت میں موجود پاکستانی غیر محفوظ ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے جب کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کی افواج کے سپہ سالار کی جانب سے انڈیا کو واضح پیغام کے بعد صورتحال کے بہتر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ،کیونکہ انڈیا ایک ڈرپوک دشمن ہے جو پاکستان کی بہادر افواج اور عوام سے لڑنے کی کبھی جرات نہیں کر سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...