حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی‘ حافظ عمار یاسر

حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی‘ حافظ عمار یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے ڈیفڈ پنجاب حکومت کا بہترین پارٹنر ہے اورموجودہ حکومت ڈیفڈ کے ساتھ شراکت داری کو مزید بڑھائے گی ،حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی۔ عوام کو ریلیف کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھا کر عوام کو سہولتیں دیں گے۔ موجودہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ نئے پاکستان میں ہم نے عوام کومعیاری سہولتیں دے کر ان کا حق واپس کرنا ہے۔صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں برطانوی ادارے کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ ڈیفڈ پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور ڈیفڈ بھی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اپنی معاونت جاری رکھیں گے۔
عمار یاسر