سراج درانی کی گرفتاری پر شور شرابہ کرپٹ عناصر کو نہیں بچا سکتا،رانا عبدالسمیع

سراج درانی کی گرفتاری پر شور شرابہ کرپٹ عناصر کو نہیں بچا سکتا،رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ اسپیکر سند ھ اسمبلی سراج درانی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کا شور شورابہ کرپٹ عناصر کو نہیں بچا سکتا ، اربوں کی کرپشن کرنے والے احتساب کے ادارے کی گرفت ہونے پر ایک صف میں اکٹھے ہو رہے ہیں،کرپشن کے بیوپاری جو مرضی کر لیں یہ نہ صرف احتساب کے شکنجے میں آئیں گے بلکہ انہیں لوٹ مار کے اربوں روپے واپس بھی کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو اپنے امور چلانے کیلئے بیرون ممالک سے قرض لینے پڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اقتدار میں آکر کرپشن کرنے کو لازمی قرار دیا ہوا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس روایت کو توڑا ہے اور انشا اللہ اس کے آگے ایسا بندباندھیں گے کہ آنے والے وقتوں میں کوئی اسے عبور نہیں کر سکے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت امن کا دشمن ہے اور اقوام متحدہ کے قوانین کی پابندی نہیں کرتا، بھارت کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں جب بھارت میں الیکشن ہوتے ہیں کوئی نہ کوئی الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔ پاکستان آج مضبوط دفاع کا مالک ہے۔ پاکستانی قوم اور فوج بھارت کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔