مولانا قاری فضل الٰہی کی وفات پر دینی رہنماؤں کی تعزیت کا سلسلہ جاری
لاہور (سٹی رپورٹر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق سینئر استاد اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی کے والد مولانا قاری فضل الہٰی کی وفات پر مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں اور شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روزجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد اللہ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی،مفتی عبدالقوی،مولانا زاہد الراشدی، پیر رضوان نفیس ، مولانا زبیر روحانی بازی، مولانا پیر اسداللہ فاروق نقشبندی، مولانازہیر روحانی بازی، مولانا سید مزمل حسین شاہ، مولانا عبدالرشید خلیق صاحب، حکیم محمود الحسن توحیدی، مولانا جمیل الرحمن اختر ،علامہ زبیر عابد، صاحبزادہ ضیاء الرحمن فاروقی، مولانا ریاض یزدانی، پروفیسر ڈاکٹر تنویر قاسم،پروفیسر (ر) ڈاکٹر منیر الحق، مولانا بابرفاروق رحیمی، مولانا عبدالرشید خلیق، مولانا اُسیدالرحمن، مولانا ڈاکٹر عمر قاسمی، مولانا فصیح الدین سیف، مولانا قاری خلیل الرحمن، معروف صحافی حضرات نوید چوہدری، امجد عثمانی اور محمد عبداللہ، مولانا سید آفتاب شاہ،مولانا یوسف احرار ،مولانا محمد الیاس فاروقی اور دیگر علماء نے مولانا قاری فضل الہٰی کی وفات پر مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر بھائیوں سے ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی اسلام اور قرآن کی خدمت میں گذری ان کا صبر و استقامت اور دین کی خاطر مصائب و مشکلات اورطویل بیماری کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دین کی اشاعت کے سلسلہ کو جاری رکھنا قابل تقلید، لائق تحسین اور ان کی زندگی علماء کے لیے مشعل راہ ہے دریں اثناء استاذ الحدیث مولانا محمود اشرف عثمانی،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا حامد الحق حقانی، سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا ڈاکٹر اجمل قادری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فہیم الحسن تھانوی، صوبائی امیر مولانا احمد علی ثانی، مفتی اعظم حسین، رحمت اللہ لاشاری، مولانا قدرت اللہ عارف اورانٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مدرس مسجد الحرام بیت اللہ مولانا محمد مکی حجازی، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد عمر مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا شبیر احمد عثمانی اور دیگر علماء نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جیل عطافرمائے۔
تعزیت