دہشتگردی کے خلافپاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں،علماء

دہشتگردی کے خلافپاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر ) دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں ، ہندوستانی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، ہندوستان دھمکیوں کی بجائے کشمیری عوام پر مظالم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے ، بہاولپور کے مدرسہ میں دہشت گرد نہیں معصوم طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں، پورے ملک میں کسی بھی جگہ پر کوئی مسلح تربیتی کیمپ نہیں ہے ، ہندوستان کشمیریوں کو مزید ظلم و ستم کا نشانہ نہیں بنا سکتا، حکومت ، فوج اور عوام وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور دفاع کیلئے ایک ہیں ، یہ بات پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے قائدین پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ زبیر احمد ظہیر ، علامہ ضیاء الحق نقشبندی ، علامہ طاہر الحسن ، علامہ محمد حسین اکبر ، علامہ غلام اکبر ساقی، مولانا محمد حنیف بھٹی ، پروفیسر ذاکر الرحمن ، علامہ طارق یزدانی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا زبیر زاہد ، قاری جاوید اختر، مولانا عبد القیوم فاروقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان نے دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے جس کا ثبوت کلبھوشن کی صورت میں موجود ہے ، پاکستانی قوم اور فوج نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پوری دنیا سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، آج دنیا میں امن پاکستانی فوج اور قوم کی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے جس کا اعتراف دنیا کر رہی ہے، سعودی ولی عہد کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہندوستان نے ڈرامہ رچایا جس میں وہ بری طرح ناکام ہوا ہے ، سعودی عرب سمیت عالم اسلام اور عالمی دنیا کے اہم ممالک ہندوستان کے مؤقف کو مسترد کر چکے ہیں
علماء