ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کیلئے فرینڈز آفسروسز سے مدد لیں گے

ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کیلئے فرینڈز آفسروسز سے مدد لیں گے

لاہور (جنرل ر پورٹر )سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے فرینڈزآف سروسز اسپتال سے مدد لی جائے گی وہ روزنامہ پاکستان کو انٹرویو دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی عمارت اور جگہ وہی ہے جو پچاس سال پرانی تھی اور جب اسپتال 220 پیڈز پر مشتمل تھا آج یہ اسپتال شہر کا دوسرا بڑا اسپتال ہے اور مریضوں کا رش بھی زیادہ ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ہسپتال میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک ملٹی سوری پارکنگ پلازہ بنایا جائے جس کے فنڈز کے لئے ہم اپنے فرینڈز کی مدد حاصل کریں گے

پارکنگ پلازہ

مزید : میٹروپولیٹن 1 /پشاورصفحہ آخر


loading...